25 Feb 2026
(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچر کی جعلی ڈگری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے ملزم اکبر علی کو چار دفعات کے تحت پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی، جو مجموعی طور پر 20 سال بنتی ہے۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کاٹنا ہوگی۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا۔
عدالت نے شریک ملزم محمد حسین کو بری کر دیا۔ ان پر ڈگری کی تصدیق کرنے کا الزام تھا، تاہم شواہد کی بنیاد پرعدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔
مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر نقاش محمود بٹ نے ملزم کے خلاف شواہد پیش کیے، جن کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔
