اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابھی ٹورنامنٹ میں اِن ہیں، شاہین آفریدی نے قوم کو پھر امید دلا دی

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اور دیکھ رہے ہیں نیوزی لینڈ اپنے میچز ہارے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو بآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف بآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیری بروک نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ہے، کرکٹنگ شاٹس کھیلے ہیں ،کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔

شاہین نے کہا کہ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے، ہمیں پارٹنر شپ کی کمی رہی، ہیری بروک نے غیر معمولی اننگز کھیلی، ہیری بروک نے ورلڈ کلاس اننگز کھیلی ان سے ہاتھ ملانا اس کا حق تھا۔بروک سے میری دوستی بھی ہے وہ ایک اچھا بیٹر ہے ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اس پر فوکس ہے ،یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنے چاہیے تھے۔ پیڈ کوچ کا مائنڈ سیٹ ہے انہیں پتہ ہے کہ کیسے ٹیم کو لے کر چلنا ہے یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آل راونڈرز کو زیادہ کھلاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میرا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے کہ محنت کروں اور جب بھی کھیلوں تو اچھا کھیلوں۔

شاہین نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے میں اگر ڈراپ بھی ہوتا ہوں تو انتظار کرتا ہوں کہ موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاؤں، پاکستان کے لیے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں مجھے خود کو ثابت کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے