اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) پولیس شہداء کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کیلئے مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

 پنجاب پولیس نے 2017ء سے قبل شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے گھروں کی تعمیر کی مد میں مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 56 شہداء کی فیملیز کو فنڈز جاری کر دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران 10 شہداء کی فیملیز میں رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پر پنجاب پولیس کے سربراہ نے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔

لاہور اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 10 شہداء کی فیملیز کو 5 لاکھ روپے فی کس چیک کی صورت میں دئیے گئے جبکہ باقی 46 شہداء کی فیملیز کو متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں چیک تقسیم کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال 2017ء سے قبل کے شہداء کی فیملیز کیلئے 200 نئے گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم تقسیم کی جائیں گی اور ہر فیملی کو 25 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے، 2017ء سے قبل کے 737 پولیس شہداء کے اہلخانہ کو پلاٹس بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس اپنے وسائل سے اب تک شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپے فراہم کر چکی ہے جبکہ 29 شہداء کی فیملیز پنجاب پولیس کے انڈومنٹ فنڈ سے گھروں کی تعمیر مکمل بھی کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی فیملیز کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے