اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سولر نیٹ میٹرنگ، 9 فروری 2026 تک منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک) سولر نیٹ میٹرنگ کےخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہر حسین کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر  نے بتایا درخواست گزار کی استدعا نیپرا  نے منظور کر لی، نیپرا کے وکیل نے بتایا عمل کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کر دی جائیگی، وزارت توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے قوانین کے مطابق بلنگ کا حکم دیدیا۔

تحریری حکم کے مطابق 9 فروری 2026 تک سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی  وزارت توانائی کی سولر نیٹ میٹرز کی منظوری لینے والے صارفین کوریلیف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے درخواست پر مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے