اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زارا نور نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اشارتاً سجل سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔میزبان نے سوال کیا 'سجل کیسی ہے؟ اور  آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟' جواب میں زارا نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا 'الحمدللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے'، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا 'یہ جھوٹ ہے'۔

زارا نور نے کہا 'مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے'۔

اداکارہ نے کہا 'لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، میرے بارے میں بہت کہا گیا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے'۔

میزبان نے جب سوال کیا کہ 'اس تجربے سے آپ نے کیا سیکھا؟' تو جواب میں زارا نے کہا 'ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟'

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا 'میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہہ کرتے تھے، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے'۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے