اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا: بیرسٹر گوہر

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) بیرسٹر گوہرعلی خان کی علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔

 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کردوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، علیمہ خانم نے کبھی ایسا تاثر یا پیغام نہیں دیا ہے کہ وہ پارٹی چئرپرسن بننے کی خواہش مند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی، 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے،10 اپرہل کو الیکشن کمیشن کو دستاویز دیئے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفیکیٹ کے منتظرتھے،اس کی گفتگو کا جواز نہیں بنتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے