اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈاکٹر نبیہا کے شوہر پر الزامات کامعاملہ!حاثر کھوکھربھی خاموشی توڑ کربول اٹھے

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے الزامات پر ان کے شوہر حارث کھوکھر کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

ویڈیو بیان میں حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نبیہا شک اور وہم کا شکار ہیں جس کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا، ان کے بقول دونوں کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلاف نہیں تھا اور وہ اپنے گھر کی نسبت ان کے ساتھ زیادہ خوش تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا تو ڈاکٹر نبیہا کا مطالبہ تھا کہ وہ جہاں بھی جائیں انہیں ساتھ لے کر جائیں۔ حارث کے مطابق پیشہ ورانہ ملاقاتوں، دوستوں کی محفلوں یا دیگر سماجی سرگرمیوں میں بیوی کو ساتھ بٹھانا مناسب نہیں ہوتا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کام کے لیے گھر سے نکلنے کا ارادہ کرتے تو ڈاکٹر نبیہا کو شبہ ہوتا کہ وہ کسی اور جگہ جا رہے ہیں۔ حارث نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زندگی میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا، تاہم ان کی اہلیہ بدگمانی اور وہم میں مبتلا رہتی ہیں۔

حارث کھوکھر نے مزید کہا کہ وہ گھر اور خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہر جگہ اہلیہ کو ساتھ لے جانا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق مسئلہ صرف بداعتمادی اور منفی سوچ کا ہے، جبکہ ان کے درمیان نہ کوئی جھگڑا ہوا، نہ مارپیٹ اور نہ ہی انہوں نے کبھی گالی دی۔

 

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ 

حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے،  رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے