اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی،گردہ بھی نکال لیا گیا

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(ویب ڈیسک) چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا اور راولپنڈی لے جا کر ایک گھر میں قید کر دیا۔

ملزمان نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ میڈیکل چیک اپ میں خاتون کا بایاں گردہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  پنجاب حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور  واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنےکا حکم دے دیا۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائےگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے