اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ مداحوں کو سنا دیا

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔

ایک انٹرویو کے سوال کے جواب میں اداکارہ صبا قمر نے سیٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ 'معمہ' کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو، اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے، ہم نے ڈرامے کا 60 فیصہ حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی، مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے