(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سٹرابری کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھیتوں میں کچی اور پکی سٹرابری کی فصل تیار ہے، تاہم کاشتکاروں کو اس بار بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے، پودے لگانے، کھاد ڈالنے اور سپرے کرنے پر لاگت میں اضافے نے پیداوار کی مجموعی لاگت بڑھا دی ہے۔
سٹرابری کی کاشت اور دیکھ بھال میں خواتین بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کھیتوں میں خواتین جڑی بوٹیاں صاف کرنے، پودوں کی نگہداشت اور دیگر زرعی امور میں مصروف دکھائی دیتی ہیں، پودوں کو باقاعدگی سے پانی دینا، پرندوں سے فصل کا بچاؤ کرنا اور دن بھر محنت کرنا اس فصل کی کامیاب پیداوار کیلئے ناگزیر ہے۔
رمضان میں طلب بڑھنے کے باعث سٹرابری ایک ہزار سے 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، قیمت میں اضافے کے باوجود شہری افطار کے دسترخوان کی زینت بنانے کیلئے سٹرابری خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
