اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور: آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) نے پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 9 مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا، جبکہ 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش اور 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

پیکٹا چار مضامین کا امتحان لے گا جبکہ باقی پرچے متعلقہ اسکولوں کے زیر انتظام ہوں گے۔ تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں کم از کم 30 منٹ قبل پہنچیں۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون، اسمارٹ واچ اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔ امیدواروں کے لیے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ طلبہ کو بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ ریاضی کے امتحان میں جیومیٹری باکس لانے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحان کے دوران اضافی شیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی اور امیدوار صرف فراہم کردہ جوابی کاپی استعمال کریں گے۔ مزید برآں امتحان ختم ہونے سے قبل کسی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے