اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط ارسال

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔

اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا، مگر اس کے ساتھ ہی ایک ایسا مسئلہ اٹھایا جو حکام کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا وہ ہے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی۔

خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا، کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، چاہے یہ درست ہو یا غلط، یہ تصور پیدا ہو رہا ہے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور اس پر کوئی مؤثر روک تھام نہیں ہے۔

انہوں نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔

اداکارہ نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔

اشنا شاہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے