اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت اب صارفین کے بلوں کا تعین استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھریلو آمدنی کے حساب سے کیا جائے گا، اس نئے سلیب سسٹم کے ذریعے سبسڈیز یا رعایتیں بھی گھرانے کی آمدنی کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل اختیار کریں گی، ماہرین کے مطابق اس قدم سے کم آمدنی والے خاندانوں کو زیادہ سبسڈی ملے گی جبکہ زیادہ آمدنی والے صارفین کیلئے سبسڈی کم یا ختم کی جا سکتی ہے۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد صارفین کیلئے بلوں کی تقسیم میں شفافیت آئے گی اور توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے گا، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس منصوبے کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا تاکہ صارفین اور توانائی کی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آسانی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے