اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دالوں اور بیسن کی قیمتوں میں تیزی، سرکاری ریٹ صرف مخصوص سٹورز پردستیاب

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں دالوں، چنوں اور بیسن کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران شدید اضافہ دیکھا گیا ہے، دال ماش، دال مونگ، دال چنا اور بیسن کے نرخ سرکاری ریٹ سے 15 سے 40 فیصد تک زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ میں دال ماش 500 سے 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری ریٹ 410 روپے کلو ہے۔ دال مونگ کی قیمت 400 سے 450 روپے کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس کا سرکاری نرخ 345 روپے کلو ہے۔ دال چنا 260 سے 280 روپے کلو میں دستیاب ہے، جبکہ سرکاری ریٹ 230 روپے کلو ہے۔ بیسن کی قیمت 300 سے 350 روپے کلو تک جا پہنچی ہے، جو کہ سرکاری نرخ 250 روپے کلو سے کافی زیادہ ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ مارکیٹ میں یہ اضافہ بنیادی طور پر محدود سرکاری ریٹ پر دستیابی اور دیگر سپلائی عوامل کی وجہ سے ہے۔ سرکاری ریٹ صرف چند سپر سٹورز کے مخصوص کاونٹرز پر دستیاب ہیں، جبکہ باقی مارکیٹ میں قیمتیں من مانے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں۔

دال ماش اور بیسن کے نرخ میں گزشتہ ایک ماہ میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دال چنا کے نرخ بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس سے عام خریدار کی زندگی پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے