(لاہورنیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل ملک میں یومیہ پیداوار میں اضافہ کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے کنڑ اور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کیلئے فرانسیسی کمپنی SNF S.A . کے ساتھ اہم معاہدہ کیا، معاہدہ کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔
کمیپنی نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار 750 بیرل تک پہنچا دی، ان تکنیکی اقدامات کا مقصد پرانی فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔
توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ خود انحصاری سے قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مضبوط بنائے گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث توانائی کے شعبہ میں یہ پیش رفت ملکی ترقی کیلئے ایک مثبت اور حوصلہ افزا ہے۔
