اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا کاروباری ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کی روک تھام اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے تمام بڑی کاروباری ٹرانزیکشنز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔

انکم ٹیکس رولز میں ترامیم سے متعلق مسودہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ایف بی آر کے مطابق بڑے ریٹیلرز، پروفیشنلز اور سروس پرووائیڈرز کو پوائنٹ آف سیل (POS) نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت ڈاکٹرز، وکلاء، اکاؤنٹنٹس، ایلیٹ کلبز، ایئرکنڈیشنڈ ریسٹورنٹس، ہوسٹلز، گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز اور مارکیز مانیٹرنگ کے دائرے میں آئیں گے۔

بیوٹی پارلرز، سلمنگ و مساج سینٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینکس، بڑے نجی اسپتال، تعلیمی ادارے، کوریئر و کارگو سروسز، فارن ایکسچینج ڈیلرز، میڈیکل لیبارٹریز، نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی اس نظام کے تحت ہوں گے۔ 500 روپے سے زائد فیس لینے والے ڈینٹسٹ اور 50 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے فوٹوگرافرز و ایونٹ منیجرز کی ٹرانزیکشنز بھی مانیٹر کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ریونیو میں بہتری متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے