اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رمضان میں توانائی برقرار رکھنے کیلئے متوازن غذا ناگزیر قرار

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ماہرینِ غذائیت نے ماہِ رمضان میں روزے کے دوران توانائی اور ہائیڈریشن برقرار رکھنے کیلئے متوازن خوراک پر زور دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سحری میں پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس جیسے اوٹس، ہول ویٹ روٹی، براؤن چاول اور جو شامل کئے جائیں تاکہ دیرپا توانائی حاصل ہو اور شوگر لیول مستحکم رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں انڈے، دہی، دالیں، لوبیا اور گریاں جیسے معیاری پروٹین شامل کرنا بھی ضروری ہے، جو دیر تک پیٹ بھرے رکھنے اور جسمانی طاقت برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

افطار سے سحری تک ایک سے دو لٹر پانی پینے اور کھیرا، مالٹا سمیت پانی سے بھرپور پھل و سبزیاں استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، روزہ ایک یا دو کھجور اور پانی سے افطار کرنا مفید قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق متوازن افطار میں آدھی پلیٹ سبزیاں، ایک چوتھائی پروٹین (چکن، مچھلی یا دال) اور باقی چوتھائی پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہونی چاہئے، جبکہ تلی ہوئی، زیادہ میٹھی اور پراسیسڈ اشیاء سے گریز کیا جائے۔

انہوں  نے مشورہ دیا کہ ہر فرد اپنی صحت کے مطابق غذائی انتخاب کرے اور کسی بڑی تبدیلی سے قبل ڈاکٹر یا مستند ڈائٹیشن سے رجوع کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے