اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے میں ایف بی آر نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرڈ دکانوں اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکس نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پوائنٹ آف سیلز (POS) سے منسلک تمام کاروباروں کو براہِ راست ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا، ٹیکس نظام سے منسلک ہونا انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، کلبز، کوریئر اور کارگو سروسز کو لازمی طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہو گا، اسی طرح بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز، مساج سینٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کو بھی کاروبار ٹیکس نظام سے منسلک کرنا ہو گا۔

مزید برآں لیبارٹریز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ ہسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرنے والوں کو بھی ایف بی آر سسٹم کا حصہ بننا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس کلبز اور ملٹی پرپز کلبز بھی ٹیکس نظام سے منسلک کئے جائیں گے، اس ضمن میں کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ کو بھی رجسٹریشن کا پابند کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سی اے فرمز، کاسٹ اینڈ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والے ادارے، کالجز، ٹریننگ سینٹرز اور یونیورسٹیز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا ہو گا، منسلک کاروبار پوائنٹ آف سیلز مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ایف بی آر کو منسلک کاروباروں سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے