اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب: چار ہفتوں کے دوران 1695 افراد خسرے میں مبتلا

19 Feb 2026
19 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) صوبہ پنجاب میں سال 2026 کے ابتدائی چار ہفتوں کے دوران خسرے کے 1695 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

خسرے سے اموات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے سلسلے میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چار ہفتوں میں خسرے کے لیبارٹری ٹیسٹ سے کنفرم مریضوں کی تعداد 330 ہو چکی ہے جبکہ صوبے بھر میں خسرے کے 40 آؤٹ بریک الرٹس جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں پنجاب میں خسرے کے 23 ہزار 680 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 6 ہزار 747 لیبارٹری سے کنفرم ہوئے، اسی سال خسرے سے 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اسی طرح سال 2025 میں خسرے کے 19 ہزار 913 مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ 4 ہزار کیسز لیب سے کنفرم ہوئے، 2025 کے دوران خسرے سے 4 اموات رپورٹ کی گئیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال خسرے کی صورتحال کے پیش نظر نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کی سربراہی میں متعدد اجلاس منعقد ہوئے ہیں جبکہ متعلقہ اضلاع میں سرویلنس تیز کرنے اور ڈسٹرکٹ و ہسپتال سطح پر مانیٹرنگ کا نظام مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خسرہ کی ویکسینیشن مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہی، مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو مفت ویکسین لگائی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے