اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکلز لینے کا طریقہ کار تبدیل

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(ویب ڈیسک) لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز لینے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں تاکہ امتحانات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے نظام کے تحت پریکٹیکل کا تحریری حصہ اب امتحانی مرکز کی بجائے بورڈ کے مارکنگ سینٹر میں چیک ہو گا، اور ایگزمینر صرف عملی امتحان کے نمبر دینے کے مجاز ہوں گے۔

پریکٹیکل امتحان اب پچاس فیصد عملی اور پچاس فیصد تھیوری پر مشتمل ہو گا، جس سے ایگزمینر صرف عملی پرفارمنس کے نمبر دیں گے۔

سیکرٹری لاہور بورڈ  نے بتایا کہ اس نئے نظام سے امیدواروں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو گا اور امتحانی سینٹرز میں مارکنگ کے دوران ہونے والے فرق کو ختم کیا جا سکے گا۔

پنجاب بھر میں ہر سال تقریباً 48 لاکھ امیدوار امتحان دیتے ہیں، جن میں سے 9 لاکھ امیدوار لاہور سے امتحان دیتے ہیں، نئے پریکٹیکل سسٹم کے تحت امیدواروں کے نتائج میں درستگی اور شفافیت آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے