اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا: محسن نقوی

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی کی آنکھوں والے مسئلہ پر پراپیگنڈا کیا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار،پانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں، بانی کی آنکھوں والے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا گیا، کہا گیا بانی کی 85فیصد بینائی چلی گئی ہے، کسی نے کہا بانی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین وقانون کے مطابق علاج دیں گے، ہم نے کہا تھا ایک اپنے ڈاکٹر کا نام بھی دے دیں، پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر نہیں خاندان کا ایک فرد کارروائی میں ڈال لیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں چیزیں ہوگئیں تو کہا گیا بانی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کرادیں، ہم نے کہا ڈاکٹرز کی ہدایات پر بانی کو دوہفتے کیلئے بھی ہسپتال منتقل کردیں گے، آئی سپیشلسٹ نے ساڑھے3بجے بانی کاچیک اپ کیا، ہم نے سرکاری اورپرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، ان کےسیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج ومعالجے سے مطمئن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے