اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نصیرآباد: موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والا کار ڈرائیور گرفتار

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) نصیر آباد میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا کار ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ۔

سی بی ڈی روڈ پر کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے بائیک سوار خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

کار ڈرائیور کی زگ زیگ ڈرائیونگ و تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ سی بی ڈی روڈ پر مامور سپیشل ٹیم دوران پٹرولنگ ایکسیڈنٹ دیکھ کر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم آنے سے پہلے ڈولفن ٹیم نے ممکنہ طور پر خاتون و بچوں کو طبی امداد دی۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالوں میں ارم بی بی، 3 سالہ علی اور 6 ماہ کا دارویال شامل ہیں۔

ڈولفن ٹیم نے طبی امداد کیلئے فیملی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ کار ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

کار ڈرائیور عبدالله گاڑی سمیت کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے