(لاہور نیوز) لیسکو کے ایسٹرن سرکل میں باٹا پور سب ڈویژن کے علاقہ کوٹ دھونی چند میں پلاسٹک بیگ فیکٹری سے غیر قانونی کنکشن پکڑا گیا، ایک کروڑ سے زائد روپے کا مالی نقصان پہنچا۔
چیکنگ کے دوران فیکٹری میں تینوں فیز پر غیر معمولی لوڈ ریکارڈ کیا گیا، جن میں 67، 63 اور 58 ایمپیئر سے چوری ثابت ہوئی، لیسکو اہلکاروں نے میٹر اتارنے کی کوشش کی، لیکن ملزمان نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور میٹر لے کر فرار ہو گئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسروں نے بتایا کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور بجلی چوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا، سی ای او لیسکو نے واضح کیا کہ بجلی چور قوم کے دشمن ہیں اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو ٹیمیں شہر بھر میں چوری اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف مزید آپریشنز بھی جاری رکھیں گی تاکہ عوام اور ادارے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
