اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے لاہور زون کی ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی، 7 افراد گرفتار

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کے لاہور زون نے ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ایک ملازم سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، محمد حسنان، افتخار احمد، محمد عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان شہریوں سے جائز سرکاری کام کروانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے