اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ کے ساتھ عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل، سابقہ منگیتر میرب کی معنی خیز انسٹا سٹوری

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معنی خیز انسٹا سٹوری پوسٹ کی۔

میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔

اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ میرب علی نے ایک انسٹا سٹوری شیئر کی۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ سٹوری میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس معاملے پر سٹوری لکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سٹوری کو عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔

ہانیہ کے ساتھ عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل، سابقہ منگیتر میرب کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں۔

میرب علی کی یہ سٹوری ناصرف سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے بلکہ یہ خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے