اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کے 1064 سرچ و کومبنگ آپریشنز، 41 اشتہاری گرفتار

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سال 2026ء کے دوران جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق اب تک 1064 کارروائیاں مکمل کر لی ہیں، ان آپریشنز کے دوران 49 ہزار سے زائد گھروں اور 98 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، کومبنگ آپریشنز کے دوران 195 مشکوک افراد اور 41 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے مختلف خلاف ورزیوں پر مقدمات بھی درج کئے جن میں کرایہ داری ایکٹ کی 42، ناجائز اسلحہ کی 31، شراب نوشی کی 18 اور منشیات کی 14 ایف آئی آرز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 103 مارکیٹس، 2 ہزار سے زائد دکانوں، 54 بس اڈوں، 195 ہوٹلوں اور 254 ہاسٹلز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، انہوں  نے بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور اہم تنصیبات کے اطراف میں کارروائیاں مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں گشت میں اضافہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں، پاکستان کی سلامتی اور عوام کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے