اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور کے 8 بڑے سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کردہ ادویات کے بجٹ میں بڑے عدم توازن کا انکشاف

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے 8 بڑے سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کردہ ادویات کے بجٹ میں بڑے عدم توازن کا انکشاف ہوا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 28 سو بیڈز پر مشتمل ایشیا کے بڑی علاج گاہ میوہسپتال کو فی بیڈ سب سے کم بجٹ دیا گیا،میوہسپتال کیلئے سالانہ فی بیڈ صرف 4 لاکھ 76 ہزار روپے مختص جبکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فی بیڈ 32 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد فنڈز فراہم کئے گئے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو فی بیڈ 30 لاکھ روپے دیئے، سرکاری بجٹ میں سروسز ہسپتال کو فی بیڈ 8 لاکھ 57 ہزار روپے، جناح ہسپتال کو 7 لاکھ 27 ہزار روپے کی فراہمی کی گئی، جنرل ہسپتال کو 8 لاکھ 19 ہزار روپے، سر گنگا رام ہسپتال کو 19 لاکھ 46 ہزار روپے فی بیڈ بجٹ جاری کئے گئے۔

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو فی بیڈ 24 لاکھ روپے فراہم کردیئے گئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے جس سے غریب مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بجٹ کی منصفانہ تقسیم اولین ترجیح ہے، نئے مالی سال سے بیڈز، مریضوں کے بوجھ کے مطابق ہسپتالوں کا نیا بجٹ فارمولہ بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے