اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این ڈی ایم اے کا پاکستان کو درپیش ممکنہ موسمی خطرات کا کیلنڈر جاری

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے 2026 کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کی پیشگی اورموئثر تیاری کے لیے فلاحی اداروں کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کی مشترکہ صدارت چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعا م حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے علاقائی و فلاحی کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کی۔

این ڈی ایم اے نے اقوام متحدہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کودرپیش ممکنہ موسمی خطرات کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا اور کہا کہ این ڈی ایم اے کا ممکنہ خطرات اور آفات کے حوالے سے کیلنڈر تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی اداروں کو اقدامات کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرے گا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ خطرات کی بر وقت تشخیص تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور اقدامات کے حوالے سے منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی جائے گی، این ڈی ایم اے نے عالمی سطح پر آفات کے حوالے سے پیشگی آگاہی کے لیے گلوبل ڈیزاسٹر ارلی وارننگز موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپلی کیشن عالمی سطح پر ابتدائی انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی اور سرحدوں سے ماورا معلومات تک رسائی فراہم کرے گی جبکہ عالمی آفات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلی کیشن عالمی سطح پر جاری فلاحی اقدامات میں معاو ن ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے