اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ملاقات کے دوران معاشی تعاون سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، خطے کی صورتحال اور امن و استحکام پر بھی گفتگو ہوئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا پاکستان کی معیشت اور سکیورٹی کے لیے دہائیوں سے جاری سرمایہ کاری اور مسلسل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا، یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان میں اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام شعبوں میں اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا، تاکہ دونوں برادر اقوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے