اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کمزور ٹیموں کیخلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے، راشد لطیف کا طنز

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نےکمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے