اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے شکست: سپرایٹ مرحلے کیلئے پاکستان کو آخری میچ جیتنا ہوگا

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(لاہورنیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔

 

پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے انڈیا سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔بھارت کے خلاف اس بڑی شکست نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

اس ہار کے نتیجے میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے کم ہو کر منفی 0.403 ہوگیا، جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ یو ایس اے (امریکا) سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔

امریکا نے چار میچز میں دو کامیابیاں حاصل کر کے 4 پوائنٹس بنا رکھے ہیں اور اس کا رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے