اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کیخلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کے خلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے فیصلے پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔بھارت کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے اسی پالیسی پر عمل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے پر بھارت کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر اور معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اس پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے” کی روایت شروع کی ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے اور یہ ہمارے جیسے بڑے ملک کے شایانِ شان نہیں۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اس اقدام کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے