اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

21ویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(لاہورنیوز) 21ویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا۔

 

خالد حمید نے 452 کلومیٹر ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ 11 سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، حسین آصف 3 گھنٹے 55 منٹ 1 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،صاحبزادہ سلطان 4 گھنٹے 14 منٹ 48 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اِسی طرح پریپیئرڈ بی کیٹگری میں عرفان میاں 4 گھنٹے 23 منٹ 45 سیکنڈ کے ساتھ فاتح قرار پائے، ارباز خان 4 گھنٹے 25 منٹ 14 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، نعمان سرانجام 4 گھنٹے 28 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پریپیئرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، بے ورگ مزاری دوسرے اور محمود مجید تیسرے نمبر پر رہے، پریپیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر بلوچ پہلا نمبر لینے  میں کامیاب ہوئے، عمر اقبال کانجو دوسرے جب کہ محمد آصف تیسرے نمبر پر رہے۔

علاوہ ازیں خواتین کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے میدان مار لیا، دفاعی چیمپئن دینا پاٹیل گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس سے باہر ہو گئیں، ٹرک ریس میں احمد شاہ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔

دوسری جانب آج شام تقریب تقسیم انعامات میں فاتحین کو ٹرافی اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے