اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ: کولمبو میں سخت سکیورٹی اور خصوصی ٹریفک پلان نافذ

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(سید مدثر خوشنود ) پاک بھارت ٹی 20 عالمی کپ مقابلے سے قبل کولمبو میں سخت سکیورٹی اور خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے، تاکہ میچ کے دوران شائقین، کھلاڑیوں اور شہریوں کی نقل و حرکت کو محفوظ اور منظم رکھا جا سکے۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ آر پریماداسا سٹیڈیم کے گیٹس میچ کے روز سہ پہر 3 بجے کھول دیئے جائیں گے، جبکہ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رش اور تاخیر سے بچنے کیلئے وقت سے پہلے سٹیڈیم پہنچیں۔

رپورٹس کے مطابق کولمبو شہر کے اطراف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ کیا گیا ہے، اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے اور سٹیڈیم کے اطراف خصوصی سکیورٹی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کی عالمی مقبولیت کے باعث سری لنکن حکام اس میچ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کر رہے ہیں، جبکہ شہر میں کرکٹ بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

 

دوسری جانب سٹیڈیم کے اطراف بعض سڑکیں آج میچ کے دن عارضی طور پر بند یا کنٹرول رہیں گی۔اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی شائقین کیلئے کھانے، نماز اور محفوظ واپسی کے حوالے سے 3 اہم سیف پوائنٹس تجویز کئے گئے ہیں تاکہ میچ ڈے پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گائیڈ کے مطابق پہلا اہم پوائنٹ پیٹاہ ایریا ہے، جہاں جامع الفار مسجد (ریڈ مسجد) کے اطراف حلال کھانے کے متعدد آپشنز اور نماز کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ یہاں سے فورٹ ایریا کی جانب واپسی نسبتاً آسان رہتی ہے۔

دوسرا اہم مقام کولمبو فورٹ سٹیشن ایریا قرار دیا گیا ہے، جو شہر کا بڑا ٹرانزٹ پوائنٹ ہے اور جہاں سے بس، ٹرین اور ٹیکسی سہولت آسانی سے مل جاتی ہے، اس لئے میچ کے بعد واپسی کے لئے یہ محفوظ آپشن سمجھا جا رہا ہے۔

تیسرا سیف پوائنٹ ویلاواتے اور کولمبو ساؤتھ کا علاقہ ہے، جو فیملیز کیلئے بہتر اور نسبتاً پرسکون سمجھا جاتا ہے، جہاں حلال ریسٹورنٹس اور ساحلی روٹس کے ذریعے کم رش والے راستوں سے واپسی ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ میچ سے پہلے کھانا، نماز اور عبادت انہی علاقوں میں مکمل کر کے سٹیڈیم جائیں اور میچ کے بعد سٹیڈیم کے قریب رکے بغیر کم از کم 10 سے 15 منٹ پیدل چل کر کسی کھلے مقام سے سواری حاصل کریں، جبکہ فورٹ سٹیشن سائیڈ روٹ کو بیک اپ پلان کے طور پر ضرور رکھیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے