اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ندا یاسر نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتا دیا

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتا دیا۔

 

یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ پہلے لوگوں کی منفی تبصرے انہیں بہت تنگ کرتے تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالی جائیں تاکہ ساس سسر بھی یہ منفی کمنٹس نہ دیکھیں، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے اپنے خاندان نے ان کا ساتھ دیا اور اب ان کے شوہر اور ساس بہن ان کے دفاع میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔

فارمولا 1 بلنڈر پر انہوں نے کہا کہ میرے اپنے بچوں نے بھی پہلی بار میرا مذاق اڑایا اور کہا اماں آپ نے کیا غلطی کی ہے؟ جبکہ شوہر نے اُس وقت بھی میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سات سال پرانا ہے اور میں واقعی فارمولا 1 کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔

ندا یاسر نے مزید کہا کہ پہلے وہ ٹرولز کے جواب بھی دیتی تھیں لیکن اب سمجھ گئی ہیں کہ جواب دینے سے وہ مزید وائرل ہو جاتے ہیں، اس لیے اب وہ منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے