(لاہور نیوز) ڈی جی آئی آر ایس پی احمد شریف چودھری نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا وطالبات اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا، نشست کے دوران قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار ، جدید دور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلبہ دفاع کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی موجودہ چیلنجز سے متعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہے۔
طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے تمام طلبہ کو جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے۔
طلبہ نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔
