اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سپر ٹیکس کے اثرات ظاہر ہو رہے، کیا حکومت سے شکوہ نہیں کرسکتے؟ گوہر اعجاز

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہورنیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، کیا حکومت سے شکوہ نہیں کرسکتے؟

 

صوبائی دارالحکومت میں ’پاکستان اقتصادی ترقی اور استحکام پروگرام‘ سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاروباری شعبہ ٹیکس مشینری کیساتھ جڑا ہوا ہے، آپ ہمارے پارٹنر ہیں، سپر ٹیکس کے معاملے پر ہمارا پارٹنر ہی عدالت میں ہمارے سامنے کھڑا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس ہماری ایکسپورٹ انڈسٹریز پر بھی لگ گیا، سپر ٹیکس کنسٹرکشن انڈسٹری پر بھی لگ گیا جس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، دبئی میں اِسی شعبہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، وہاں کے حکام کہتے ہیں سرمایہ کاری کری ، کوئی ٹیکس نہیں لیں گے۔

سابق نگران وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تکلیف ہو تو کیا اپنی حکومت سے شکوہ نہیں کر سکتے؟ معیشت مستحکم ہوگئی، ہمارا پارٹنراب ہمارے کاروبار کو فروغ دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے