اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آلو برآمد کا معاملہ: مریم نواز کے خط پر وزیراعظم کا نوٹس، کمیٹی تشکیل

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہورنیوز) آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافہ کے معاملہ پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے خط پر وزیراعظم شہبازشریف کا فوری ایکشن لے لیا۔

 

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مریم نوازشریف کی سفارشات منظور کرلیں اور آلو برآمد کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، وفاق اور پنجاب مل کر برآمدی پالیسی پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، صورتحال کی سنگینی اور مزید معاشی نقصانات سے بچنے کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور اداروں کی نمائندگی شامل کی جائے گی تاکہ آلو کی برآمدات میں اضافہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا سکیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب کمیٹی وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجوائی گئی پانچ اہم تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے گی، سی آئی ایس اور دیگر روایتی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کے لیے دستاویزی، پلانٹ کوارنٹائن اور سفارتی رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا۔

اسی طرح نیشنل لاجسٹکس سیل کے ذریعے آلو کی کھیپوں کو ترجیحی بنیادوں پر ہینڈلنگ، اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے 25 فیصد فریٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی اور پہلے سے دی گئی برآمدی منظوریوں، وعدوں پر مقررہ مدت میں مؤثر فالو اپ تاکہ پاکستان کی آلو برآمدات کو تیزی سے وسعت دی جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین، افریقہ اور ریاست ہائے متحدہ امریکا جیسے نئے مارکیٹس میں ہدفی مارکیٹ رسائی اور پروموشن اور فارم گیٹ قیمتوں میں بہتری کے لیے دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے