اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

قومی مفاد کیخلاف پارٹی کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرونگا: محسن لغاری

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا ہے کہ پارٹی سے بڑھ کر قومی مفاد ہے اور وہ ہر فیصلے میں ملک کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔

لاہور میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کو انہوں نے خود تحریر نہیں کیا تھا اور جس بات کا قومی مفاد سے مطابقت نہ ہو وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ان کے مطابق اگر پارٹی مؤقف نیشنل انٹرسٹ سے ہم آہنگ ہوگا تو وہ ساتھ کھڑے ہوں گے، لیکن قومی مفاد کے خلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

محسن لغاری کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا درست نہیں اور ادھوری گفتگو کی بنیاد پر تاثر دینا نامناسب عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خط اس لیے فارورڈ نہیں کر سکے کیونکہ وہ اس پر مطمئن نہیں تھے اور ضمیر و ذمہ داری کے مطابق فیصلہ کرنا ان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق اگر داخلی تقسیم بڑھی تو بیرونی چیلنجز کا مقابلہ مشکل ہو جائے گا۔

خطے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان، ایران اور غزہ کی صورتحال محتاط حکمت عملی کی متقاضی ہے اور کشیدہ حالات میں داخلی استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شفاف میڈیکل اپڈیٹ جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ زیرحراست افراد کی صحت پر ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

محسن لغاری کے مطابق سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مکالمہ ہی پائیدار حل کی بنیاد ہے، اور قومی بیانیے میں برداشت و شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وابستگی اپنی جگہ مگر ریاست سب سے مقدم ہے، اور اگر پارٹی قومی مفاد سے ہٹے گی تو وہ الگ ہو جائیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس لیے ذمہ دارانہ سیاست اور بیرونی دباؤ کے دوران اندرونی استحکام ناگزیر ہے، اور وہ ذاتی مفاد کے بجائے ملکی بہتری کو ترجیح دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے