اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ سرویلنس ٹیمیں شہر بھر کی مارکیٹوں میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھ رہی ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق بیسن اور دال چنا کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں فی کلو 69 روپے کی کمی ہوئی ہے، آلو کی قیمت 21 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ سال 28 روپے تھی، جبکہ لیموں کی قیمت 76 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 روپے فی کلو کم ہے، ٹماٹر کی بہتر سپلائی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کری، شہری قیمتوں میں اضافے یا گراں فروشی کی شکایات کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر درج کرا سکتے ہیں، سوشل میڈیا اور کنٹرول روم کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور  نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ماہ صیام کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری ریلیف حاصل کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے