اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس خدمت مراکز ڈیجیٹل خدمات میں مصروف، 4 لاکھ 88 ہزار شہری مستفید

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز رواں سال شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں سرگرم ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال 2026 کے دوران 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد شہریوں  نے خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں، 2 لاکھ سے زائد شہریوں  نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 72 ہزار 815 شہریوں  نے کرایہ داری اندراج مکمل کروایا اور 15 ہزار سے زائد افراد کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔

کمزور طبقات کے تحفظ کے اقدامات کے تحت 14 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی، 5239 شہریوں  نے وہیکلز ویریفکیشن کروائی جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد  نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 93 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی، 22 ہزار 832 شہریوں  نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 6 ویمن وائلنس رپورٹس بھی درج کی گئیں۔

اسی طرح 13 ہزار 774 شہریوں  نے ایمپلائز رجسٹریشن مکمل کروائی جبکہ 278 افراد  نے نجی ملازمت کے لئے پولیس ویریفیکیشن حاصل کی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، خدمت مراکز، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے