اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقبال ٹاؤن: کرایہ دار نے پولیس کی موجودگی میں خود کو آگ لگا لی

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(ویب ڈیسک) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرایہ دار نے پولیس کی موجودگی میں خود کو آگ لگا لی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری بلال نے کرائے پر عمارت لے کر اس میں کیفے قائم کر رکھا تھا، بتایا گیا ہے کہ بلال کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا جبکہ بجلی کا تقریباً 9 لاکھ روپے کا بل بھی واجب الادا تھا اور میٹر منقطع کیا جا چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلال  نے عمارت خالی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم جب دکان کا مالک پولیس کے ہمراہ قبضہ لینے پہنچا تو بلال  نے مزید مہلت طلب کی، مالک کی جانب سے مزید وقت دینے سے انکار پر بلال  نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی۔

ریسکیو ٹیموں  نے جھلسنے والے بلال کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے