اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کیلئے مقرر

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے۔

جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل آئینی بینچ سماعت کرے گا، جن میں بشریٰ بی بی کا ایک جب کہ شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر ہے۔

کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

اِسی طرح بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت  اور سائفر کیس میں عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں۔

9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف سرکار اور ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف عمران کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، واضح رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اِن کیسز پر 9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے