13 Feb 2026
(لاہورنیوز) چولستان جیپ ریلی حادثے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی۔
چولستان جیپ ریلی کے دوران حادثہ ریسر فیصل شادی خیل کی جیپ نمبر 112 سے پیش آیا، پولیس کی مدعیت میں ریسر فیصل شادی خیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق درخواست تھانہ مروٹ میں جمع کرا دی گئی، حادثہ قلعہ جام گڑھ، اک والا ٹوبہ کے قریب پیش آیا۔
درخواست کے متن کے مطابق ڈرائیور کی غفلت کے باعث جیپ ٹریک سے اتر کر دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار پر چڑھ دوڑی، مرحوم اے ایس آئی محمد بشیر شہر فرید تھانے میں تعینات تھے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیور نے دفعات 322 اور 277 کا ارتکاب کیا، شہید پولیس اہلکار کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
