اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: انضمام الحق پشاور زلمی کے بعد راولپنڈی سے منسلک ہوگئے

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

راولپنڈی کی ٹیم نے انضمام الحق کو پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا ہے اور اس سے قبل انضمام پشاور زلمی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ جو اس آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا جب کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ میں اپنا حصہ بنایا۔

راولپنڈی نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ میں خریدا اور بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کیلئے 3 کروڑ کی کامیاب بولی لگائی۔لاری ایونز کو ٹیم راولپنڈی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا جب کہ عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے