اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.52 قیمت فروخت : 40.59
  • یورو قیمت خرید: 331.85 قیمت فروخت : 332.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.12 قیمت فروخت : 381.80
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.41 قیمت فروخت : 199.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.99 قیمت فروخت : 206.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.54 قیمت فروخت : 74.68
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.56 قیمت فروخت : 918.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531800 دس گرام : 456000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487480 دس گرام : 417997
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8777 دس گرام : 7533
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ مغوی کی عدم بازیابی پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایک سال گزرنے کے باوجود مبینہ مغوی شہری علی حسن کی بازیابی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 25 فروری 2026 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے شہری عثمان علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے 10 دسمبر 2024 کو علی حسن کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مدثر نوید چٹھہ پولیس افسران کے ہمراہ پیش ہوئے۔ تحریری حکم کے مطابق ڈی آئی جی لیگل ملک اویس احمد، اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آئی جی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی حسن تاحال بازیاب نہیں ہو سکا۔ لاء افسر نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست 10 دسمبر 2024 سے زیر التوا ہے اور اب تک مبینہ حراست میں لیے گئے شخص کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا، انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر عدالت نے مزید دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک مغوی بازیاب نہ ہوا تو آئی جی پنجاب خود پیش ہو کر وجوہات بیان کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 25 فروری 2026 تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے