اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.52 قیمت فروخت : 40.59
  • یورو قیمت خرید: 331.85 قیمت فروخت : 332.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.12 قیمت فروخت : 381.80
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.41 قیمت فروخت : 199.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.99 قیمت فروخت : 206.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.54 قیمت فروخت : 74.68
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.56 قیمت فروخت : 918.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531800 دس گرام : 456000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487480 دس گرام : 417997
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8777 دس گرام : 7533
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزانہ 3کپ چائے کس خطرناک بیماری کے امکانات کم کرسکتی ہے؟جانئے

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تین کپ چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مرض سے بچاؤ کے لیے ابتدائی احتیاط بے حد ضروری ہے، جبکہ کیفین دماغ کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج1 لاکھ 31 ہزار افراد کے صحت کے ریکارڈز کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

 

 

 

 

مطالعے میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں کیفین والے گرم مشروبات پیتے ہیں۔ بعد ازاں چار دہائیوں کے دوران ان کی یادداشت اور مجموعی صحت کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ دو سے تین کپ کیفین والی چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد کم تھا جو یہ مشروبات نہیں پیتے تھے۔ تاہم، تین کپ سے زیادہ چائے یا کافی پینے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں دیکھا گیا۔

مزید یہ کہ کیفین والی کافی پینے والوں میں دماغی صلاحیتوں میں کمی نسبتاً کم دیکھی گئی، جبکہ ڈی کیف کافی استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں انہوں نے بعض دماغی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی بھی دکھائی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے