12 Feb 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں تاہم برائلر کے نرخ تاحال برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 482 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 560 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 305 روپے فی کلو مقرر ہے، اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 319 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 333 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے برقرار ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 380 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
