11 Feb 2026
(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی، اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ جمع کرا سکیں گے۔
دو گنا فیس کے ساتھ 24 فروری تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا، تین گنا فیس کے ساتھ 9 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔
