اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.55 قیمت فروخت : 280.05
  • یورو قیمت خرید: 333.01 قیمت فروخت : 333.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.08 قیمت فروخت : 382.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.79 قیمت فروخت : 207.16
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 526200 دس گرام : 451100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 482346 دس گرام : 413505
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8424 دس گرام : 7230
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2026 یوتھ کا سال، خواتین کو بااختیار بنا ر ہے ہیں، مریم نواز

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 2026 پنجاب میں یوتھ کا سال ہے ، صوبائی حکومت خواتین کو با اختیار بنا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی افتتاحی تقریب ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، خواتین ہرمیدان میں کامیابی کےجھنڈے گاڑھ رہی ہیں، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے، جہاز بھی اڑا سکتی ہے، سیاستدان بھی بن سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہےکہ یہ میدان چھوٹا پڑگیا ہے، حکومت کھیلوں کےمیدان آباد کرنےکےلیےاقدامات کررہی ہے،2026کونوجوانوں کا سال قراردیا گیا ہے، لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کہےکہ خواتین کا کام گھرسےباہرنکلنا نہیں،اس پرکان مت دھرنا، خواتین گھرکا کام بھی کرتی ہیں اورباہر سے بھی جیت کر آتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عورت پولیس فورس بھی چلا سکتی ہے، معیشت بھی چلاسکتی ہے، عورت جنگ بھی لڑسکتی ہےاورجہازبھی اڑا سکتی ہے، خاتون وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے اور مردوں کوٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہونہارسکالرشپ پروگرام میں طلبہ کا 60فیصد کوٹہ ہے، عورتوں کےتحفظ کےلیےاقدامات کیے،زیادتی کیس میں72فیصد کمی آئی، پنجاب میں خواتین کےخلاف جرائم کی شرح انتہائی کم ہوگئی ہے، پنجاب حکومت خواتین کوبااختیاربنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت کےدوران ایک موٹرسایئکل نظرنہیں آئی جس نےراڈ نہ لگایا ہو، پنک گیمز میں تمام شرکا کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، 2026کونوجوانوں کا سال قرار دیا ہے،کون کہتا ہے پاکستان کے لوگ قانون پرعملدرآمد نہیں کرتے؟

مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے بسنت کے3دنوں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے جب کہ صبح 5 بجے وقت ختم ہونے کے بعد ایک پتنگ آسمان پر نظر نہیں آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے ہر لحاظ سے قانون پر عملدرآمد کیا، پنجاب کےعوام کوخوشیوں کےمواقع فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے،میرا کام سڑکیں بنانا نہیں مگروہ بھی بنارہی ہوں، چاہتی ہوں بیٹیاں کھیل کےمقابلوں میں بیٹوں کوٹف ٹائم دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے